ویب سائٹ کی ٹریفک بڑھانے کے 5 بہترین طریقے. بلاگنگ کورس

ویب سائٹ کی ٹریفک بڑھانے کے 5 بہترین طریقے. بلاگنگ کورس
5 Great Ways to Increase Website Traffic


ویب سائٹ کی ٹریفک بڑھانے کے 5 بہترین طریقے 5 Great Ways to Increase Website Traffic


السلام علیکم محترم دوستوں ٹریفک کیا ہے اور وہ کیا معنی رکھتا ہے ایک ویبسائٹ کے لئے یہ اس کو بتانے کی ضرورت نہیں جس کی ویبسائٹ یا بلاگ ہیں.

{tocify} $title={Table of Contents}


اگر ہماری ویب سائٹ ہے جو بہت اچھی ہے پر آگر اس پر وزٹر نا آئے تو ہماری سائٹ کی کوئی ویلیو قدر نہیں ہے
چلیں دیکھتے ہے انفوگرافک میں کی ہم کیسے اپنی سائٹ بلاگ کی ٹریفک بڑھا سکتے ہیں 


ویبسائٹ کی ٹریفک بڑھانے کے 5 بہترین راستے


  1. اوریجنل اور کوالٹی کنٹینٹ
  2. سوشل میڈیا پر شئرنگ
  3.  گیسٹ پوسٹس شائع کرے
  4. دوسرے بلاگ پر کمنٹس
  5. فورم پر شئر کرے

#نمبر اول: اوریجنل اور کوالٹی کنٹینٹ لکھے


اپنے بلاگ پر سب سے اہم بات ہے ٹریفک بڑھانے کا وہ ہے اوریجنل خود سے لیکھا جانے والا کوالٹی کنٹینٹ.
ہمیں ایسی پوسٹ ڈالنا ہے جو کہی سے کاپی نہ ہو اور جس کی کوالٹی بھی اچھی ہو اور جس سے لوگوں کی مدد ہو سکے.
کاپی کیوں نہیں کرنا چاہیے وہ بتانے کی ضرورت تو نہیں ہے پر آپ کو ایک بار یہ ضرور پڑھنا چاہیے دوسروں کی ویبسائٹ سے کاپی کرنے کے فائدے اور نقصانات. 


#نمبر دو: سوشل میڈیا پر شئر کرے



سوشل میڈیا جتنی ضروری ہے وہ بتانے کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہے ہر ایک انسان جو انٹرنیٹ استعمال کرتا ہے اس کا سوشل میڈیا سائٹس پر اکاؤنٹ ضرور ہوتا ہے فیسبک، ٹیوٹر، انسٹا گرام وٹس ایپ، سب سے مقبول ہیں.

تو اگر ہمیں لوگوں کو ہماری سائٹ کی معلومات سوشل میڈیا پر دینی ہے تو ہمیں ان سائٹس پر اپنے سائٹ یا بلاگ کا پیج ضرور بنانا چاہئیے.

ان ویب سائٹس پر اکاؤنٹ بنا کر جب بھی کوئی نئی پوسٹ کرے تو اس کی لنک شئر کرے، اس سے ہوگا یہ جتنے بھی لوگوں نے آپ کے پیج کو لائیک اور فالو کیا ہے ان کو سائٹ کی نئی پوسٹ کی معلومات مل جائے گی.

#نمبر تین: گیسٹ پوسٹ کرے


گیسٹ بلاگنگ بھی ایک بہترین طریقہ ہے اپنے وزٹر بڑھانے کا.. ہمیں اس میں کرنا یہ ہے کہ جو دوسری سائٹ ہے جو اچھی ہے اور جن پر زبردست ٹریفک آتا ہے اور جن کی رینک بھی ٹھیک ہے ان پر ہمیں سب سے بہترین پوسٹ شائع کرنا ہے.

گیسٹ پوسٹ کا مطلب ہم کسی دوسرے کے بلاگ پر ایک اچھا سا پوسٹ لکھ کر اس پر شائع/پبلش کرے، اس میں ہوگا یہ کہ ہمارا نام اور ہماری ویب سائٹ کا نام اس میں دیا جائے گا. تو جتنے بھی اس ویب سائٹ کے وزٹر ہے جب وہ اس پوسٹ کو پڑھے گا تو وہ ہماری سائٹ کے بارے میں بھی جان جائے گا.. اور اس طرح ہمیں اس سائٹ سے ٹریفک بھی مل جائے گا اور ایک بیک لنگ بھی ملے گی جو ایس ای او SEO کی نظر سے بہت زبردست ہیں.

#نمبر چار: دوسرے بلاگ پر کمنٹس کرے


جب بھی آپ  کسی بلاگ پر پوسٹ پڑھے تو آخر میں
 آپ کو وہ پوسٹ کیسی لگی کمنٹ کرکے ضرور بتائیں. اسے آپ کا ایک اچھا رشتہ بنے گا بلاگ کے اونر سے اور اگر آپ پوسٹ اچھے سے پڑھیں گے تو آپ اپنے خیال اچھے طریقے سے بتا پائیں گے.. 
یہ طریقہ بھی کام آتا ہے مگر یہاں بہت سے لوگ غلطی بھی کرتے ہے ہمیں کمنٹ کرنا ہے پر ایک اچھا سا کمنٹ.


#نمبر پانچ: فورم پر شئر کرے



آپ اپنی سائٹ پر پوسٹ ڈالتے ہے وہ تو اچھی بات ہے پر آپ کو آپ کی ویب سائٹ کا جو موضوع ہے اس سے متعلق فورم میں بھی اکاؤنٹ بنانا چاہیئے اور اگر کسی کے سوال کا جواب آپ کی کسی پوسٹ میں ہے تو آپ اس کا لنک بھی دے سکتے ہیں.

تو دوستوں آپ کو یہ معلومات کیسی لگی کمنٹ کرکے ضرور بتائیں 

یہ بھی پڑھیں:

Post a Comment

Previous Post Next Post