How to create website in Urdu. بلاگ. ویب سائٹ کیسے بنائیں. بلاگ ویب سائٹ بنانے کا طریقہ. بلاگنگ کورس

How to create website in Urdu. بلاگ. ویب سائٹ کیسے بنائیں. بلاگ ویب سائٹ بنانے کا طریقہ. بلاگنگ کورس

{tocify} $title={Table of Contents}


بلاگ یا ویب سائٹ کیا ہے اور بلاگ ویبسائٹ  کیسے بنائیں اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو آپ بالکل صحیح ویب سائٹ پر آئے ہے میں آپ کو اس پوسٹ میں بتاؤں گا بلاگ کیسے بنائیں اردو میں. blogging course in urdu

How to create blog step by step in Urdu. بلاگ کیسے بنائیں


بلاگ کیسے بنائیں وہ جانے سے پہلے تھوڑا یہ جان لیتے ہیں بلاگ کیا ہوتا ہے تاکہ آپ کو یہ کلیئر ہو سکے کہ جو آپ بنا رہے ہیں وہ کیا ہے اور اسے آپ کو کیا فائدے ہوں گے.


بلاگ کیا ہے -Blog Kiya Hai

بلاگ بنانے سے پہلے یہ جان لیتے ہیں اخیر بلاگ ہوتا کیا ہے بلاگ کی معنی اردو میں کیا ہے.

 آسان لفظوں میں کہوں تو بلاگ ایک طرح کی ویبسائٹ ہوتی ہے جس پر ہم کچھ بھی اپنے آرٹیکل وغیرہ لکھ کر شایع کر سکتے ہیں.


اگر آج سے دس بارہ سال پہلے کی بات کی جائے تو صرف زاتی بلاگز ہوتے تھے جیسے لوگوں کی زاتی ڈائری ہوتی تھی جس میں وہ اپنے باتیں لکھتے تھے. تو اسی طرح پھر لوگوں نے اپنی کہانیاں اور خیالات اپنے بلاگ پر لکھنا شروع کردیئے. پھر بلاگ آن لائن پیسہ کمانے کا ایک ذریعہ بن گیا اور آج بہت سے لوگ انٹرنیٹ پر بلاگز بنا کر اچھے خاصے پیسے کما رہے ہیں.

جیسے مثال کے طور پر یہ techpk.co ایک بلاگ ہے اور میں اس بلاگ کو مینج کرتا ہوں چلاتا ہوں تو میں ایک بلاگر کہلاؤں گا اور جو یہ کام ہے یہ بلاگنگ کہلاتا ہے. تو اب کو پتہ چل گیا ہوگا کہ بلاگ کیا ہے اور بلاگ کیسے بنائیں چلیں اب وہ جان لیتے ہیں.


Blog kaise banaye بلاگ کیسے بنائیں؟

اپنا بلاگ کیسے بنائیں چلو جانتے ہے قدم بہ قدم اس پر میں ایک اور آرٹیکل لکھنے والا ہوں. میں یہاں بلاگ کیسے بناتے ہیں اور بلاگ بنانے کیلئے کیا کیا چاہئیں وہ تفصیل میں بتا رہا ہوں.


بلاگ بنانے کیلئے سے سے پہلا سوال آتا ہے کہ بلاگ کس پلیٹ فارم پر بنایا جائے انٹرنیٹ پر بہت سے پلیٹ فارم ہے جس پر ہم اپنا بلاگ بناسکتے ہے ان میں سے کچھ مشہور پلیٹ فارم یہ ہیں.

 
 WordPress 1
 Blogger 2
 Tumblr 3
 Weebly 4
 Medium 5


جو سب سے زیادہ مشہور پلیٹ فارم ہے بلاگنگ کیلئے وہ ہے ورڈپریس جس پر انٹرنیٹ کی دنیا کی ٹوٹل لگ بھگ 28 فیصد ویبسائٹ بنی ہوئی  ہیں اس کے بعد نیکسٹ آتا ہے بلاگر ڈاٹ کام جو گوگل کا فری والا پلیٹ فارم ہیں.

 
اگر آپ اپنا پہلا بلاگ بنا رہے ہے تو آپ کو سیکھنے کیلئے، اور بلاگ میں کیا کیسا ہوتا ہے وہ سیکھنے کیلئے آپ بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ بنا سکتے ہیں. پر اگر آپ بلاگ کو لیکر سیریس ہے اور ایک بہترین بلاگ بنانا چاہتے ہیں تو میرا مشورہ ہے کہ آپ اپنا بلاگ ورڈپریس پر بنائیں.


گوگل پر فری بلاگ کیسے بنائیں؟ Google Par Free Website Kaise banaye

گوگل پر فری ویبسائٹ کیسے بنائے

اس کی معلومات آپ کو اس اوپر والے لنک پر مل جائے گی جس میں آپ کو Blogger.com پر جاکر آسانی سے اپنی جی میل سے لاگ آن کرنا ہے اس کے بعد اپنے بلاگ کا ایڈریس سیٹ کرکے بلاگ کو بنا لینا ہیں.
گوگل پر بلاگ بنانے کیلئے کیا چائیے.

 

  • جی میل اکاؤنٹ)
  • کمپیوٹر یا سمارٹ فون)
  • انٹرنیٹ کنکشن)
  • ڈومین نیم. یا فری والا)
  • اچھا سا ٹمپلیٹ فری یا خریدا ہوا)


ورپریس پر پر بلاگ کیسے بنائیں. WordPress Par Blog Kaise Banaye

اگر ایک پیشہ ور ویبسائٹ بنانی ہے تو آپ کو ورڈپریس پر خود ہوسٹیڈ ویبسائٹ بنانی ہوگی. ورڈپریس پر بلاگ کیسے بنائیں قدم بہ قدم تصاویر کے ساتھ طریقہ کار میں نے بتایا ہوا ہے وہاں دیکھ کر بڑی آسانی کے ساتھ 30 منٹ کے اندر اپنا ورڈپریس بلاگ بنا سکتے ہیں.


ورڈپریس بلاگ بنانے کیلئے کیا کیا چیزیں چائیے:

  1. کمپیوٹر جو ایک بار کہ خرچہ ہیں)
  2. اِنٹرنیٹ کنکشن)
  3. ڈومین) خریدنا ہوتا ہے )
  4. ہوسٹنگ) خریدنا ہوتا ہے)
  5. اچھا سا تھیم) فری اور پیسے والا دونوں چلے گا)


ورڈپریس بلاگ کیسے بنائیں

ورڈپریس پر بلاگ بنانے کیلئے ان پانچ چیزوں کو فالو کرنا ہے.


پہلا. اچھا سا ڈومین نام ریجسٹر کرے

How to create blog step by step in Urdu. بلاگ کیسے بنائیں

ڈومین ویبسائٹ کا اڈریس ہوتا ہے تو آپ جس بھی نام سے ویبسائٹ بنانا چاہتے ہے اس نام سے ڈومین ریجسٹر کرے.


دوسرا. اچھا سا ویب ہوسٹنگ خریدے.

How to create blog step by step in Urdu. بلاگ کیسے بنائیں

 
ویب ہوسٹنگ موبائل کے میموری کارڈ کی طرح ہوتی ہے، جس میں ہم اپنے تصویر ویڈیو وغیرہ رکھتے ہیں.. ٹھیک اسی طرح ویبسائٹ کی جتنی بھی فائلیں ہوتی ہے وہ آن لائن ویب ہوسٹنگ میں اپلوڈ ہوتی ہے.


تیسرا: ڈومین کو ہوسٹنگ کے ساتھ جوڑنا

How to create blog step by step in Urdu. بلاگ کیسے بنائیں


جو ڈومین نام ہم نے ریجسٹر کیا ہے اُس کے Name server میں ہوسٹنگ کے Name server ایڈ کر کے ڈومین کو ہوسٹنگ کے ساتھ جوڑنا ہے.. جس کے بعد ڈومین کو براؤزر میں ڈالنے پر ہماری ویب ہوسٹنگ میں جو ویب سائٹ نام سیٹ کی ہے وہ لوڈ ہوگی.


چوتھا: ورڈپریس کو ہوسٹنگ میں انسٹال کرے

How to create blog step by step in Urdu. بلاگ کیسے بنائیں


ویب سائٹ کو سیٹ اپ کرنے کے لیے اب ورڈپریس کو ہوسٹنگ میں انسٹال کرنا ہے.

نمبر ایک: آٹومیٹک انسٹال کرے
نمبر دو: یا خود انسٹال کرے. 


پانچواں: ورڈپریس انسٹالیشن کے بعد بنیادی سیٹنگ:

How to create blog step by step in Urdu. بلاگ کیسے بنائیں

جیسے ہی آپ ورڈپریس انسٹال کر دیں گے آپ کا ورڈپریس بلاگ بن کے تیار ہیں.. اب آپ کو ورڈپریس بنیادی سیٹنگ کرکے بلاک کو استعمال کرنا شروع کرنا ہے.


تو اب آپ جان چکے ہے کہ فری بلاگ کیسے بنائیں اور ایک پیشہ ور بلاگ کیسے بنائی جاتی ہے. پھر بھی اگر اگر آپ کو کوئی مسئلہ یا سوال ہے تو آپ مجھ سے کمنٹ کرکے پوچھ سکتے ہیں.


بلاگ سے متعلق سوالات.

1 گوگل پر بلاگ کیسے بنائے؟

اگر آپ کا سوال ہے بلاگ کیسے بنائے فری میں تو اس کا جواب ہے بلاگر ڈاٹ کام.
بلاگر گوگل کا ہی ایک پلیٹ فارم ہے جس پر ہم فری میں اپنا بلاگ بنا سکتے ہیں.
گوگل بلاگر پر بلاگ کیسے بنائے یا کس طرح اس کو سیٹ اپ 
کرے اُس کی پوری تفصیل آپ کو یہاں پر سے مل جائے گی.

2: ورڈپریس پر بلاگ کیسے بنائے؟

ورڈپریس پر بلاگ بنانے کے لیے ڈومین نام اور ہوسٹنگ کی ضرورت ہوگی اس کے بعد ہم کچھ کلکس میں ورڈپریس کو انسٹال کرکے اپنا بلاگ تیار کرسکتے ہیں.


3: موبائل سے بلاگ کیسے بنائے

کمپیوٹر سے بلاگ بناؤں یا موبائل سے دونوں کی طریقہ کار ایک جیسی ہی ہے.. لیکن موبائل کی سکرین چھوٹی ہونے کی وجہ سے کچھ مسائل کا سامنا تو کرنا پڑتا ہے.


4: ورڈپریس پر فری بلاگ کیسے بنائے؟

ورڈپریس ویسے تو پوری طرح فری ہے پر اگر ہم ہوسٹیڈ بلاگ بناتے ہے تو ہمیں ڈومین اور ہوسٹنگ لینی پڑتی ہے لیکن ہم ورڈپریس پر فری بلاگ بھی بنا سکتے ہیں.

آخری الفاظ

بلاگ کیسے بنائے اگر آپ یہ جاننا چاہتے تھے تو مجھے امید ہے اب آپ جان چُکے ہے.. پھر بھی اگر کچھ سوال ہے بلاگ سے متعلق جو بھی آپ کو جاننا ہے تو آپ findinurdu.blogspot.com ویب سائٹ پر سرچ کرکے دیکھ سکتے ہیں..


معلومات آپ کو کیسی لگی کمنٹ کرکے ضرور بتائیں. اور اگر آپ کو کبھی کوئی پرابلم آرہی ہو تو آپ کمنٹ کرکے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے وہ بھی پوچھ سکتے ہیں.

دعاؤں میں یاد رکھیں شکریہ والسلام......

Post a Comment

Previous Post Next Post