بلاگ کو گوگل سرچ کنسول میں کیسے ایڈ کریں. بلاگنگ کورس / blog ko google search console me kaise add kare

بلاگ کو گوگل سرچ کنسول میں کیسے ایڈ کریں. بلاگنگ کورس / blog ko google search console me kaise add kare 

بلاگ کو گوگل سرچ کنسول میں کیسے ایڈ کریں / blog ko google search console me kaise add kare
How to add blog in search console in urdu


السلام علیکم محترم دوستوں

آج ہم اس آرٹیکل میں دیکھیں گے کہ اپنے بلاگ کی سرچ رینکنگ کیسے بڑھائیں گوگل سرچ میں. ہم بڑی محنت کرکے اپنی کو لکھتے ہے پر وہ گوگل کے سرچ میں نہیں آتی تو ہمیں بہت دکھ ہوتا ہے کیوں کہ ہمیں ہماری محنت کا کوئی انعام نہیں ملتا مطلب ویزٹرز/لوگ نہیں آتے.

 

جیسے کہ آپ جانتے ہوں گے گوگل دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن ہے اور اگر کسی کو کوئی معلومات سرچ کرنا ہوتا ہے تو وہ گوگل میں ہی کرتے ہے، تو ہمارے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ہماری لکھی ہوئی آرٹیکل پوسٹ بھی سرچ میں آئے.

 

اس کے لئے ہمیں گوگل سرچ کنسول Google search console میں اپنا اکاؤنٹ بنانا پڑے گا اور پھر اس میں اپنے بلاگ اور ویب سائٹ کو اس میں شامل کرکے ویریفائی کرنا پڑے گا.

{tocify} $title={Table of Contents}

گوگل سرچ کنسول کیا ہے  | Google Search Console kiya hain


یہ گوگل کی ہی سروس ہے ویب ماسٹرز کے لئے جن کی ویب سائٹ ہے وہ اپنی سائٹ کو اس میں ایڈ کرکے اپنی سائٹ کو گوگل میں سبمیٹ کر سکتے ہے اور آپ کی سائٹ گوگل میں کیسے پرفارمنس کر رہی ہے وہ آپ تفصیل میں دیکھ سکتے ہیں.

 

اگر آپ کی سائٹ میں کوئی مسئلہ ہے جس سے وہ سرچ میں نہیں آ پا رہی یا آپ کی سائٹ ہیک ہوتی ہے تو اس کی معلومات بھی آپ کو یہاں مل جائے گی.


یہاں آپ کو اپنی سائٹ میں اگر کوئی غلطی ہے جو سرچ انجن کو آ رہی ہے وہ بھی دیکھ سکتے ہے. sitemap سائٹ میپ سبمیٹ کرکے سائٹ کو جلدی انڈیکس کرا سکتے ہے، اور کس ملک کو ٹارگٹ کررہے ہے وہ بھی سیٹ کرسکتے ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی سیٹ کر سکتے ہے کونسے پیج یا پوسٹ کو سرچ میں دکھایا جائے کونسے پیج یا پوسٹ کو نہیں.



گوگل سرچ کنسول میں اکاؤنٹ بنائیں


اکاؤنٹ بنانے میں کوئی پریشانی نہیں ہے کیوں کہ یہ بھی گوگل کی ہی ایک سروس ہے تو جو ہماری جی میل کی آئی ڈی ہے ہمیں اس سے لاگ آن کرنا ہے.


گوگل سرچ کنسول میں اکاؤنٹ بنانے کے لئے سب سے پہلے سرچ کنسول سائٹ پر جائیں

گوگل کنسول ویب سائٹ لنک

Start New پر کلک کرے پھر اپنے جی میل آئی ڈی سے لاگ آن کریں.

 

اب آپ لاگ آن تو ہو گئے ہیں


گوگل سرچ کنسول میں بلاگ/ویب سائٹ کیسے ایڈ کریں


لاگ آن ہوتے ہی آپ کے سامنے کچھ ایسا انٹرفیس آئے گا

بلاگ کو گوگل سرچ کنسول میں کیسے ایڈ کریں / blog ko google search console me kaise add kare


 بلاگ کو ایڈ کرنے کے لئے اپنے بلاگ یا ویب سائٹ جو بھی ہے اس کا ایڈریس ڈال کر Continue پر کلک کریں.

 

اب ایک نیا پیج آئے گا کچھ اس طرح

بلاگ کو گوگل سرچ کنسول میں کیسے ایڈ کریں / blog ko google search console me kaise add kare

اس میں آپ کو اپنے بلاگ کو ویریفائی کرنا ہے مطلب تصدیق کرنا ہے. آپ کوئی بھی طریقے سے کر سکتے ہو.

جو آسان ہے وہ ہے html tag

اب HTML TAG پر کلک کرکے ایچ ٹی ایم ایل کوڈ کو کاپی کریں.

بلاگ کو گوگل سرچ کنسول میں کیسے ایڈ کریں / blog ko google search console me kaise add kare


اب آپ کو یہ کوڈ اپنے بلاگر کے ٹیمپلیٹ میں ایڈ کرنا ہے اس کے بعد  واپس سرچ کنسول میں آکر Verify کی بٹن پر کلک  کر کے ویریفائی کرنا ہیں یاد رکھیں بلاگر میں کوڈ ایڈ کرنے کے بعد ہی verify پر کلک کرنا ہیں.


بلاگر ٹیمپلیٹ میں کنسول میں ویریفیکشن کوڈ ایڈ کریں

اپنے blogger میں لاگ آن کرنے کے بعد Theme کے سکشن میں جا کر EDIT HTML پر کلک کرے

بلاگ کو گوگل سرچ کنسول میں کیسے ایڈ کریں / blog ko google search console me kaise add kare


 اب آپ کے سامنے کھلے گا بلاگر ٹیمپلیٹ کا html موڈ.


اب اپنے ٹیمپلیٹ میں <head> کوڈ کو سرچ کرے کمپیوٹر طریقہ Ctrl+F دبا کر سرچ کرسکتے ہو. موبائل میں آپ خود چیک کرکے سرچ کرسکتے ہو یہ کوڈ اوپر ہی ہوتا ہے نیچے جاکر سرچ نہ کریں.

بلاگ کو گوگل سرچ کنسول میں کیسے ایڈ کریں / blog ko google search console me kaise add kare


سرچ کرنے کے بعد <head> کے نیچے اپنے گوگل سرچ کنسول کے کوڈ کو ڈالے ٹیمپلیٹ کو save کردے. 

اس کے بعد اپنے کوڈ کو Verify کرے سرچ کنسول میں.


 اب سرچ کنسول کے ہوم پیج پر جائیں تو آپ کو دیکھے گا کہ آپ کا بلاگ ایڈ ہو گیا ہے. اگر آپ کے اور بھی بلاگ ہے تو آپ ان کو بھی شامل کرسکتے ہو Add A Property والے آپشن پر کلک کرکے کرسکتے ہو جتنے بھی بلاگ یا ویب سائٹ ہیں.


تو اب آپ یقیناً سمجھ گئے ہونگے کہ گوگل سرچ میں اپنے باگ کو کیسے شامل کرتے ہیں.



کیا کیا فائدے ہے گوگل سرچ کنسول کے

 

  • اگر ہماری سائٹ پر کوئی غلطی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہماری سائٹ سرچ میں نہیں آ رہی ہے تو اس کا پتہ چل جاتا ہے. 
  • سرچ میں جلدی آنے لگتی ہے ہماری ویب سائٹ
  • لوگوں کیا سرچ کرتے ہے گوگل میں تو ہماری سائٹ پر آتے اس کا پتہ چل جاتا ہے
  • اگر گوگل کچھ اپڈیٹ کرتی ہے اپنے سرچ کرنے کے طریقے میں تو ہمیں میسج آتا ہے کہ ہم اس کے لئے کیا کرے جو ہماری سائٹ سرچ میں آئے.
  • اس کی مدد سے اگر ہم چاہے کہ ہماری کوئی ایک پوسٹ سرچ میں نہ آئے تو ہم وہ بھی کر سکتے ہیں.

 

ان کے علاوہ بھی بہت سے فائدے ہے آسان لفظوں میں کہوں تو یہ بہت ضروری ہمارے بلاگ ایس ای او کے لئے..

گوگل سرچ کنسول میں اپنے بلاگ کو ایڈ کرنے کے بعد اپنے بلاگ کا سائٹ میپ sitemap بھی ضرور ایڈ کرے

یہ بھی پڑھیں

بلاگ ویب سائٹ بنانے کے بعد کیا کیا کرے جانئیے پوری سیٹنگ

1 Comments

Previous Post Next Post